جمعہ 21 فروری 2025 - 18:32
تجلیل علم؛ قم المقدسہ میں الحاج ماسٹر غلام حسن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

حوزہ/ جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم کی جانب سے ہائی اسکول چنداہ سے حالیہ برسوں سبکدوش ہونے والے سینئر استاد، الحاج ماسٹر غلام حسن کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے شاگردوں اور بعض بزرگ علمائے کرام نے شرکت کر کے ان کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم کی جانب سے ہائی اسکول چنداہ سے حالیہ برسوں سبکدوش ہونے والے سینئر استاد، الحاج ماسٹر غلام حسن کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے شاگردوں اور بعض بزرگ علمائے کرام نے شرکت کر کے ان کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تجلیل علم؛ قم المقدسہ میں الحاج ماسٹر غلام حسن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اس تجلیلی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری مولانا سجاد ساجدی نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض، جواد الائمہ کے ترجمان مولانا محمد بشارت امامی نے انجام دئیے۔

تجلیل علم؛ قم المقدسہ میں الحاج ماسٹر غلام حسن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تقریب سے جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر شبیر فصیحی نے مختصر خطاب کیا اور علم و دانش اور استاد کے مقام و مرتبے کے موضوع پر گفتگو کی۔

تجلیل علم؛ قم المقدسہ میں الحاج ماسٹر غلام حسن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

آخر میں استاد کی علمی خدمات کے اعتراف میں، انہیں جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن کی جانب سے لوح تقدیر سے نوازا گیا۔

استاد الحاج ماسٹر غلام حسن نے نیز علمائے کرام اور اپنے شاگردوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

تجلیل علم؛ قم المقدسہ میں الحاج ماسٹر غلام حسن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تجلیل علم؛ قم المقدسہ میں الحاج ماسٹر غلام حسن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha